نوجوان لکھاری محسن یعقوب کی تحریر “”بریکنگ نیوز”” پڑھنے کیلئے لنک پر کلک کریں

“”بریکنگ نیوز””

قارئین کرام!
بریکنگ نیوز کے اس دور میں جب ہر چینل کسی نہ کسی طرح ایک دوسرے پر برتری لے جانے کے چکر میں ہے ہم قطعاً ایسے کسی شوق میں مبتلا نہیں ہیں.
اور ویسے بھی کوئی نیوز چینل ہمارا مقابلہ کر ہی نہیں سکتا. کیونکہ سب چینلز دیتے ہیں حال کی خبریں جبکہ ہم دیتے ہیں مستقبل کی خبریں.
تو آئیے اس چلتے ہیں فیوچر نیوز کی طرف.

* سب سے پہلے فیوچر ہیڈ لائنز*

* چئیرمین PTI شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عمران خان کے دھرنوں سے پریشان ہونے والے نہیں. پارٹی الیکشن میں جوڑ توڑ سے چئیرمین شپ حاصل کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں. خان صاحب نتائج تسلیم کریں.

*صدر پاکستان کا عہدہ تین سال سے خالی. بار بار خالی آسامی کا اشتہار دینے کے باوجود کسی نے اپلائی نہ کیا.

* مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ جمہوریت کی بالادستی کے لیے حکومتِ وقت کی حمایت جاری رکھیں گے.

*شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان اور اس کا. حمایتی ٹولہ ملک کی جڑیں کھوکھلی کر رہا ہے . جلد فواد چوہدری و دیگر کے ساتھ اگلا لائحہ عمل پیش کریں گے. 

*سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا گوال منڈی رکشہ یونین کے عہدیداران سے خطاب؛ آج تک نہیں سمجھ سکے ہمیں کیوں نکالا.

*مولانا طاہر اشرفی کے ٹرک کا اوور لوڈنگ کی وجہ سے موٹر وے پر چالان. مولانا اپنے ذاتی ٹرک پہ اسلام آباد جا رہے تھے.

*بالآخر وفاقی حکومت نے صوبہ جنوبی پنجاب کا وعدہ پورا کر ہی دیا. صوبہ پنجاب کا نام تبدیل کر کے صوبہ جنوبی پنجاب رکھ دیا گیا.

*معروف سپورٹس اینکر اور سابق کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستانی بیٹسمینوں کی ناکامی کی بنیادی وجہ کریز پہ جم کے نہ کھیلنا ہے.

* ماہ نور بلوچ اپنی نئی فلم ” زنگر جوانی” میں حمزہ علی عباسی کے بیٹے کی ہیروئین بنیں گی.

*معروف صحافی اور مذہبی سکالر اوریا مقبول جان نے کہا ہے کہ حالیہ لکس سٹائل ایوارڈ فحاشی اور عریانی میں بالی وڈ کو بھی پیچھے چھوڑ گئے ہیں جبکہ انصار عباسی کا کہنا ہے کہ متیرا نے تقریب میں جن گانوں پہ رقص پیش کیا وہ سب کے سب سنی لیونی گزشتہ ویلینٹائن ڈے پہ کلرز ٹی شو پہ پرفارم کیے تھے.

تو قارئین یہ تھیں اب تک کی خبریں. اگلے بلیٹن تک کے لیے اجازت دیں،اللہ حافظ

تحریر : محسن یعقوب

اپنا تبصرہ بھیجیں