ڈی پی او ساہیوال نے کہا ہے کہ عوام الناس کوتیز ترین انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے

ساہیوال(بیورورپورٹ) ڈی پی اوساہیوال کیپٹن ریٹائرڈمحمد علی ضیاء نے کہا ہے کہ عوام الناس کو تیز ترین انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔ ضلع بھر کے تفتیشی سٹاف کو بلا تاخیر مقدمات کی یکسوئی کا پابند بنایا جارہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کے مختلف تھانہ جات کے علاقوں سے آئے ہوئے شہریوں کی شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہ شعبہ تفتیش کو فعال کر دیا گیا ہے اور ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز کے علاوہ ضلع بھر کے تفتیشی افسران کو اس بات کا پابند بنایا گیا ہے کہ وہ اپنے پاس آنے والے شہریوں کو سنیں اور اس کے مسئلہ کے لئے جو بھی فوری اقدامات ممکن ہیں عمل میں لا کر مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے پولیس افسران کو ہدایت ہے کہ وہ درخواست اور مقدمہ کے دونوں فریقین کو برابری کی بنیاد پر سنیں اور کسی صورت جانبداری نہ پائی جائے۔ انہوں نے اس موقع پر ضلع ساہیوال کے مختلف علاقوں سے آنے والے شہریوں کی درخواستوں اور مقدمات سے متعلق شکایات کی شنوائی کر کے ان کے ازالہ کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کر دئیے

اپنا تبصرہ بھیجیں