پاکستانی تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی کا سنگ میل

جوہانسبرگ(اردو نیوز ریڈر) پاکستانی ٹیم کے تیز گیند بازشاہین آفریدی پہلے 9 ونڈے میچ میں زیادہ وکٹ حاصل کرنےوالے مشترکہ طور پر دوسرے تیز گیند بازبن گئے ہیں۔ شاہین آفریدی اب تک 9ون ڈے میچوں میں 18.55کی اوسط سے18 وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں جس کے ساتھ ہی انہوں نےعثمان شنواری کا ریکارڈ بھی برابر کردیا ہے۔
پہلے 9ون ڈے میں زیادہ وکٹیں لینے کا پاکستانی ریکارڈ سابق تیزگیند باز سرفراز نوازکا ہے، جنہوں نے 19وکٹیں حاصل کی تھیں۔ اس فہرست میں تیسرا نمبر محمد عامراورعبدالقادرکا ہے، جنہوں نے16-16شکار کئے تھے۔ پاکستانی ٹیم کے سابق تیز گیندباز سکندر بخت، سابق آف سپنر ثقلین مشتاق ،اعزاز چیمہ اور وہاب ریاض نے اپنے پہلے9 ونڈے میچوں میں15-15وکٹیں حاصل کی تھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں