ملک کے نامور کالم نگار، فیچر رائٹر اور صدر کسووال پریس کلب رجسٹرڈ اختر سردار چودھری کی تحصیل پریس کلب میاں چنوں آمد

میاں چنوں(اردو نیوز ریڈر) حالات اور مسائل کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کیلئے صحافی برادری کو متحد ہونا ہوگاجس سے سب کی عزت و تکریم میں اضافہ ہوگا۔اختر سردار چودھری۔ملک کے نامور کالم نگار،فیچر رائٹر اختر سردار چودھری کی تحصیل پریس کلب میاں چنوں آمد، نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں پھولوں کے ہار پہنائے۔ تفصیل کے مطابق کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے صدر اور ملک کے نامور فیچر رائٹر ،کالم نگار اختر سردار چودھری کی گزشتہ روز تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ میاں چنوں آمد۔اختر سردار چودھری نومنتخب عہدیداران تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ کو مبارکباد پیش کرنے کے لئے تشریف لائے۔ انہوں نے میاں چنوں تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ کے صدر شاہد محمود چوہدری،نائب صدر مزمل حمید،جنرل سیکرٹری حافظ محمد عمران چوہدری،سیکرٹری اطلاعات تنویر حسین، فنانس سیکرٹری محمد شاہد، سابق صدر پریس کلب شیخ نزر مسعود قمر ، ممبران عمر فاروق ،شیخ بشیر احمد کو پھولوں کے ہار پہنائے اور دل کی اتھاہ گہرائیوں سے انہیں مبارکباد پیش کی ۔ اختر سردار چودھری نے نومنتخب عہدیداران کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحافی برادری اور اخبارات پہلے ہی مختلف مسائل اور مشکلات سے دوچار ہیں ،وقت کی اہم ضرورت ہے کہ صحافی برادری کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوجانا چائیے جس سے سب کی عزت و تکریم میں اضافہ ہوگااور مل جل کر حالات اور مسائل کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جاسکتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں