دنیا نیوز کے پروگرام مذاق رات سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار چاند برال (جوگی بابا) کا خصوصی انٹرویو پڑھنے کیلئے لنک پر کلک کریں

قارئین آج آپ کے لیے ٹی وی اور اسٹیج کے مشہور اداکار اور خاص طور پر دنیا نیوز کے مشہور پروگرام مذاق رات میں جوگی بابا کے کردار کی وجہ سے پوری دنیا میں جانے جانے والے اداکار میرے بڑے بھائی اور بہت ہی اچھے دوست چاند برال صاحب کا خصوصی انٹرویو کیا ہے آیے آپ کی نذر کرتے ہیں ۔

سوال:اسلام و علیکم !
چاند بھائی کیسے مزاج ہیں ؟
چاند برال: وعلیکم اسلام!
اللہ کا شکر اویس بھائی میں بلکل ٹھیک آپ سنائیں خیریت سے ہیں ٹھیک ٹھاک ہیں۔

سوال: اپنا تھوڑا سا تعارف کروائیں کہاں سے تعلق شوبز میں کیسے کیوں ؟
چاند برال: اویس بھائی میرا شوبز کا نام چاند برال ہے لیکن میرا اصلی نام ثاقب چاند ہے اور آپ جانتے ہیں کہ جو کام میں کر رہا ہوں اسے مدنظر رکھتے ہوۓ مشہور بندہ شوبز کے نام سے ہی ہوتا ہے اس لیے بہت کم لوگ مجھے میرے اصلی نام سے جانتے ہیں ۔ میری زیادہ پہچان میرے شوبز کے ہی نام سے ہے ۔

سوال: آپ کو شوبز جوائن کئے ہوۓ کتنا عرصہ ہوا ہے نیز آپ کو شوبز میں آنے کا شوق بچپن سے تھا ؟
چاند برال: شوبز میں کام کرنے کا شوق مجھے بچپن سے ہی تھا ۔ میرے جو استاد ہے ببو برال صاحب میں شروع سے ہی انھیں فالو کیا کرتا تھا کچھ ان سے گھریلو تعلقات بھی تھے رشتے میں وہ میرے ماموں لگتے ہیں ۔ اسی طرح میری پوری فیملی شوبز سے تعلق رکھتی ہے اور جب میرا نمبر آیا تو میں بھی شوبز سے منسلک ہوگیا اور آج آپ کے سامنے ہوں ۔

سوال: فلمی نام چاند برال ببو برال سے متاثر ہو کے رکھا ؟
چاند برال: چاند برال کا نام مجھے ببو برال صاحب نے ہی دیا تھا کہ تم شوبز میں اپنا نام چاند برال ہی رکھو ورنہ میرا اصلی نام ثاقب چاند ہے ۔

سوال: جوگی بابا کا رنگ کس طرح آپ پر چڑھا ؟
چاند برال: اویس بھائی مجھے بچپن سے ہی شوق رہا ہے صوفیانہ کلام سننے کا اور اسی طرح میں آؤٹ ڈورز میں جوگی بابا کا کردار ادا کرنے لگا اور وہاں سے میری رسائی مذاق رات تک ہوگئی مذاق رات میں لوگ میرا کرادار پسند کرنے لگے اور مذاق رات میں کام کرنے سے بہت لوگوں نے مجھے پزیرائی بخشی اس لیے میں تمام لوگوں کا دل س شکریہ ادا کرتا ہوں جو مجھے پسند کرتے ہیں خاص طور پر مذاق رات کے جوگی کو پسند کرتے ہیں ۔ اس حوالے سے میں اپنے اساتذاء کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن میں ایوب خاور صاحب کا نام سرفہرست ہے اور ساتھ ہمارے مذاق رات کے ڈائریکٹر تھے ہاشم صاحب ان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ اپنے تمام اساتذاء کا شکریہ جنھوں نے مجھے سپورٹ کیا ، جنھوں نے میری ہیلپ کی اور جن کی وجہ س آج میں اس مقام پر ہوں ۔

سوال: آپ نے مذاق رات میں کام کر کے کیسا محسوس کیا ؟
چاند برال: اویس بھائی مذاق رات میں میں نے جتنا بھی کام کیا مجھے بہت اچھا لگا اور میں نے بہت کچھ سیکھا ہے مذاق رات میں کام کر کے اس کے ساتھ میں آپکے اور آپکے چینل کے توسط سے سہیل احمد صاحب کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی وجہ سے مجھے مذاق رات میں کام کرنے کا چانس ملا ۔

سوال: اسٹیج کے کن ایکٹرز کے ساتھ کام کر کے مزہ آتا ہے ؟
چاند برال: میں نے آج تک جتنے بھی لوگوں کے ساتھ کام کیا مجھے بہت مزا آیا اور میں نے بہت کچھ سیکھا ہے تمام لوگوں سے جن کے ساتھ میں نے کام کیا ان میں بیشک میرے جونیئرز بھی شامل ہیں ۔

سوال: اسٹیج کے معیار کو کیسے بہتر بنایا جا سکتا ہے ؟
چاند برال: اسٹیج کے معیار کو اچھی سوچ سے ہی بہتر کیا جاسکتا ہے ۔ میرا خیال ہے کہ آپ جہاں بھی اچھا کام کریں گے لوگ اسے سراہیں گے اور آپکی پزیرائی ہوگی ۔

سوال: اپنے مداحوں کے لیے کوئی پیغام ؟
چاند برال: میرا اپنے دیکھنے والوں کو پیغام ہے کہ آپ مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور آپ سب میری دعاؤں میں شامل ہیں اور مجھے دیکھنے والے جہاں پر بھی لوگ موجود ہیں میرا ان کے لیے پیغام ہے کہ ہمیشہ ایک دوسرے کے لیے آسانیاں پیدا کریں اور بہت بہت شکریہ اویس بھائی آپ کا ہمیشہ خوش رہیں آباد رہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں